(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 100 سے زائد مکانات کو مسمار کیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی باشندے بے گھر ہوگئے ہیں۔
مقامی عہدیدار فواد العمور نے بتایا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوب میں یطا میں نؤنبا کر الراقیز اور التوانی کے علاقوں میں مزید دوفلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیئے۔
اسرائیلی فوج نے یطا کے علاقے سارورا پر بھی حملہ کیا اور جلال العمور کی ملکیتی ایک ڈسپسنسری مسمار کردی جو اس علاقے کے غاروں میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 100 سے زائد مکانات کو مسمار کیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی باشندے بے گھر ہوگئے ہیں ۔