(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بیت المقدس کے جنوب میں واقع الخضر قصبے میں فلسطینی خاندان کے مکان کو چوتھی مرتبہ مسمار کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں صیہونی آبادکاری کے خلاف مزاحمتی اتھارٹی کے ڈائریکٹر حسن بريجیہ نے بتایا کہ آج صبح قابض صیہونی فوج نےغزلان کے علاقے میں سلیمان صباح کی ملکیتی رہائشی عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چوتھی مرتبہ مسمار کردیا ۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت لحم کے مشرقی قصبے تقوع میں فلسطینی خاندان کے زیر تعیر مکان کو بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے فوری طور پرمسمار کردیا ۔