(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کی پاداش میں گرفتار فلسطینی کو رہائی ملتے ہی دوبارہ اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے ایک پریس بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ روز جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی پانے والے 27 سالہ اسامہ محمود الرجبی کو رہائی کے بعد جیل کے باہر سے دوبارہ اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
قابض صہیونی فوج نے رہائی پانے والے اٹھا لیا اور اسے پہلے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں اسے مغربی بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں ڈالا گیا ہے۔اسامہ محمود الرجبی کوصیہونی فوجی عدالت نے ستمبر 2015ء میں مسجد اقصیٰ کے دفاع اور وہاں پر عبادت کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 63 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔