(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے عالمی دین کی گرفتاری پر مزاحمت کرنے والے فلسطینی باشندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی شہر قطنہ کے رہائشی ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ سلیم شمسانہ کو ایک بار پھر قابض صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرلیا ، عالم دین کی گرفتاری کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے مزاحمت کی جس کو روکنے کیلئے قابض فوج نے مظاہرین پر براہ راست ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
واضح رہے کہ فلسطینی عالم دین اس سے قبل قابض فوج کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت اٹھارہ ماہ قبل رہا کئے گئے تھے جبکہ وہ اسرائیلی زندانوں میں مجموعی طور پر 7 سال کی سعوبتیں برداشت کرچکے ہیں ۔