(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے صیہونی فوج نے الخلیل کےمختلف علاقوں سے خاتون سمیت گیارہ فلسطینیوں کوان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نےرات گئے مقبوضہ "بیت المقدس” کے شہر "الخلیل” جنوبی مغربی قصبے اور "رام اللہ” کے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت گیارہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کے مظالم جاری ہیں تاہم یہودی آباد کاروں کی جانب سے "مسجد اقصیٰ” کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بے حرمتیوں کے باعث فلسطینیوں میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے رد عمل میں صیہونی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔