(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینیوں کے 51 گھروں کومسمار کیا جس کے بعد 85 فلسطینی بے گھرہوگئے جس میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے "المیزان” کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نےگزشتہ ماہ اگست کے دوران فلسطینیوں کے 51 مکانات کو مسمار کردیا ، مکانات کی مسمار ی کے بعد کم سے کم 58 فلسطینی شہری بے گھر ہوگئے ہیں جس میں اکثریت خواتین اوربچوں کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صیہونی فوج نے مویشیوں کے باڑوں اور عارضی املاک سمیت فلسطینیوں کے ڈھائی ہزار سے زائد رہائشی مکانات کو مسمار کیا ہے جس کے باعث کم سے کم 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہری بے گھر ہوچکے ہیں ۔