(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں داخل ہونے کی اہم شاہراہ بیت عمر کو آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی شہر الخلیل کے داخلی شاہراہ بیت عمر کو فلسطینیوں کیلئے بند کردیا ہے جبکہ آمدورفت کیلئے دور دراز کا راستہ استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم "بتسلیم” نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نقل حمل پرپابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کی آبادیوں پر اپنا تسلط مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
"بتسلیم” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پورے پورے گاؤں کو محصور بناناانسانی حقوق کے خلاف ہے