رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ نے 13 فلسطینی شہریوں کی انتظامی قید میں تین سے چھ ماہ کی قید کی توسیع کی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں اسرائیلی عدالت نے چھ فلسطینیوں وائل ربعی، نورالدین احمد، اسماعیل علی، ھشام ابو صالح، کاید نمورہ،حسن الزغاری، ربحی شھوان، علی ابو عطیہ اور صلاح بدوان کی مدت حراست میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی۔
خالد دعدوع، عبدالطیف محمد حج، محمد عواد اور صالح عبدالھریمی کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 500 فلسطینی انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔