(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کےرکن کو چار ماہ قبل گھر سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرکے چار ماہ کیلئے قید کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی رپورٹ کےمطابق صیہونی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر البیرہ کے 69 سالہ رہائشی اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن الشيخ محمد أبو طيرکی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے ، صیہونی فوج نے الشيخ محمد أبو طير کو 13 مئی 2020 کو ان کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی ک تحت گرفتار کیا تھا ۔
واضح رہے کہ الشيخ محمد أبو طير نے اپنی زندگی کے 35 سال سے زیادہ عرصہ قابض صیہونیوں کی جیلوں میں گزارا ہے جبکہ سنہ 2010 میں ان کو مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل کریا گیا تھا جس کے بعد وہ رام اللہ میں مقیم تھے ۔