(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر کی مدت حراست میں مذید توسیع کرتے ہوئے آج ہونے والی رہائی کو معطل کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی عدالت نےمقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنات غیث کی رہائی کو معطل کرتےہوئے ان کی مدت حراست میں مذید تین دن کی توسیع کردی ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر یروشلم عدنان غیث کو صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت تین ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور آج کی رہائی کا دن تھا تاہم عدالت نے مدت حراست میں مذید تین دن کی توسیع کردی ۔