نابلس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوج عدالت نے زیرحراست فلسطینی 33 سالہ ابراہیم عماد القطب کو دو سال قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر عماد کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے قطب کو 12 مئی 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ان کے گھرکے مرکزی گیٹ کو دھماکےسے اڑا دیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے عماد القطب کے خلاف اسرائیل دشمن تنظیم کے ساتھ تعلق کےالزام میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔