رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ’’کلب برائے اسیران‘‘ کے مطابق اسرائیل کی ’’دامون‘‘ نامی جیل میں قید کو فلسطینی خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ’’دامون‘‘ جیل میں قید خواتین کے نجی حقوق اور انہیں اجتماع کے حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ خواتین ایک جگہ نماز کی ایک ساتھ ادائیگی نہیں کرسکتیں اور نہ ہی اجتماعی مطالعہ کرسکتی ہیں۔ وہ ورزش کے دوران بھی مجبور قیدیوں کا لباس پہننے پرمجبور ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حراستی مرکز میں خواتین کو دست کاری کے سامان اور مطالعے کی کتب سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔