صیہونی زندانوں میں انتظامی قید میں توسیع کے خلاف متعدد فلسطینی اسیروں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کری ہے۔
فلسطینی اسیروں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق انتظامی قید میں توسیع پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والوں میں ‘بیت تکفا’ جیل میں قید غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی نور الدین اور محی الدین ، غرب اردن کے شہر رام اللہ کے بیت عورالتحتا کے رہائشی 21 سالہ احسان عثمان ، غرب اردن کے جنین شہر سےتعلق رکھنے والے 48 سالہ جعفر عزالدین ، بیت المقدس کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد الفسفوس، 30 سالہ کاید، 26 سالہ غضنفر موسیٰ ابو عطوان، 30 سالہ عبدالعزیز ولید سویطی، 27 سالہ ساید خالد النمورہ اور 30 سالہ واید عاید ربعی شال ہیں جنہوں نے صیہونی مظالم انتظامی قید میں توسیع انسانی ضروریات کی عدم فراہمی پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے جبکہ بعض گزشتہ دس روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔