• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی زندان میں قید ایک مریض فلسطینی اسیرہ کی حالت تشویشناک

پیر 10-12-2018
in فلسطین
0
صیہونی زندان  میں قید ایک مریض فلسطینی اسیرہ کی حالت تشویشناک
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کے مندوبین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ایک مریض فلسطینی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر اسے فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو اس کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق 46 سالہ اسیرہ نسرین حسن ابو کمیل کے پائوں کے ناخن خراب ہوچکے ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق نسرین ابو کمیل نےاپنے وکیل کو ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ علاج کے معاملے میں ٹال مٹول کے خلاف اس نے 2 دسمبر کو بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال بھی شروع کرر کھی ہے۔ اس نے بتایا کہ بار بار کی توجہ دلانے کیے باوجود مسلسل چارماہ سے اسے طبی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔

اس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مسلسل دو ہفتے تک زیرعلاج رکھنے کی تجویز دی ہے مگرصیہونی حکام نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

خیال رہے کہ اسیرہ نسرین ابو کمیل کا تعلق حیفا شہر سے ہے اور وہ غزہ کے ایک شہری کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔ اسے اسرائیلی فوج نے 18 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس پر اپنے شوہر کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کا بھونڈا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوران حراست اسے 31 دن تک مسلسل وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Tags: اسپتالاسیرہانسانی حقوقبھوک ہڑتالتشددتشویشناکحراستحکامدستاویزاتڈاکٹرزندانصیہونیعلاجمریضنسرین حسن ابو کمیلوحشیانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.