(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے 1978 میں 19 سالہ نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور آج وہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان دنیا کی سب سے طویل سیاسی قید کاٹنے والا قید ی بن چکا ہے۔
اپریل 1978 میں ، قابض صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی نوجوان نائل البرغوثی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کوبر میں اس کے گھر سے اس کے گھر سے ایک صیہونی فوجی کو جہنم واصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔
اسرائیلی فوجی عدالت نے نائل البرغوثی کو اسرائیلی فوجی کی ہلاکت پر عمر قید کی سزاسنائی، دنیا بھر میں عمر قید کی سزا بیس سال ہوتی ہے لیکن صیہونی زندانوں میں زندگی کے 40 سال گزارنے کے بعد آج نائل البرغوثی قید کے 41 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے اور دنیا کی سب سے طویل سیاسی قید کاٹنے والا قید ی بن چکا ہے ۔