(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "یوروپی یونین کے کوآرڈینیٹر نے صیہونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری فوری بند کرے ،جن گھروں کو ضبط کیا ہے وہ واپس کرے اور منہدم کئے گئے گھروں کی تلافی کرے۔
گزشتہ روز ترکی کی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں یورپی یونین کےرابطہ کار برائے مشرقی وسطیٰ شادی عثمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر تشویش ہے اور یورپی یونین اسرائیل کے اس اقدام پرصہیونی ریاست کو ہرجانے کا دعویٰ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یورپی یونین کے ایک وفد نے وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری سے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کیاجہاں نہتے فلسطینیوں کی حالت ناگفتہ بہ دیکھی ، انھوں نےبتایا کہ صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی 75 رہائشی عمارتوں کو مسمار کردیا ، جس کے نتیجے میں 85 فلسطینی باشندے ، جن میں 35 بچوں بھی شامل ہیں ، کھلے آسمان تلے زندگی گزار نےپر مجبور ہیں۔