(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نے دیوار براق پر یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائی میں میں تیزی کے عزم کا اظہار کیا۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں متعین قدامت پسند یہودی امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے گزشتہ روز یہودیوں کےمذہبی تہوار ‘یوم کپور’ کی تقریبات کے ضمن میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی تاریخی مغربی دیوار ‘دیوار براق’ میں داخل ہو کر مذہبی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
عبادت کے بعد فریڈمین نے صیہونی ریاست کی توسیع پسندانہ کارروائی میں تیزی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دیوار براق میں عبادت کا موقع ملا میں نے وہاں کرونا کے بیماروں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور سب کی سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا ۔
دیوار گریہ کو دیوار براق اور مغربی دیوار بھی کہا جاتا ہے، قدیم شہر یروشلم میں واقع یہودیوں کی اہم مذہبی یادگار ہے۔ یہودیوں کے بقول 70ء کی تباہی سے ہیکل سلیمانی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے جہاں دو ہزار سال سے یہودی زائرین آ کر رویا کرتے تھے اسی لیے اسے "دیوار گریہ” کہا جاتا ہے جبکہ مسلمان اس کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ فریڈمین فلسطین میں یہودی پروگرام اور صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ استعماری پروگرام پُر زور حامیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔