قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبت کے مضافاتی علاقے وادی حلوہ کے چار فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس بھجوا دئیے۔
وادی حلوہ مرکز اطلاعات کے مطابق وادی حلوہ کے مضافاتی علاقے کے رہائشی چار افراد کو ان کے گھروں کی مسماری کے نوٹس بھجوائے گئے اور اس کے علاوہ یہ نوٹس ان کے گھروں کی دیواروں پر بھی چسپاں کردئیے گئے تھے۔
میڈیا سینٹر کے مطابق یہ احکام صرف تعصب کی بناء پر جاری کئے گئے ہیں کیونکہ ان عمارتوں میں موجود ایک عمارت یروشلم پر قبضے سے کئی سال قبل قائم کی گئی تھی اور اس کے مالک نے اس عمارت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے کیوںکہ یہ عمارت اسلامی اوقاف کی ملکیت ہے۔
سنٹر نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے حکام سیکیورٹی فورسسز کی حفاظت میں آئے اور انہوں نے بچوں کے مخصوص کھیل کے میدان پر دھاوا بولا اور علاقے کی پیمائش اور تصویریں اتار کر چلتے بنے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
