(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نام پر لگائی گئی پابندیوںاور لاک ڈائون کے دوران فلسطینیوںکے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری میںاضافہ کردیا ہے۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دائیں بازو کی تنظیم’عیرعمیم’ نے اپنی رپورٹ میںانکشاف کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافاتی فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مسماری میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ برسوں کی نسبت رواں سال فلسطینیوں کے زیادہ مکانات مسمار کیےہیں جبکہ صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوںکی 125 املاک جن میں زیادہ تر رہائشی مکانات تھے ان کو مسمار کیاگیا ہے، دس ماہ میں القدس میں 125 مکانات کی مسماری کا 20 سال میں سب سے نمایاں اور بڑا ریکارڈ ہے۔