(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) آج بدھ کے روز، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں ایک فلسطینی مزاحمتی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
یہ واقعہ غیر قانونی صیہونی بستی غوش عتصیون کے قریب پیش آیا، جنوبی بیت لحم میں واقع ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ حادثہ ایک گاڑی کے ذریعے کی جانے والی ٹکر سے ہوا، جس کے نتیجے میں فوجی کو شدید چوٹیں آئیں۔
اسرائیلی روزنامہ "اسرائیل آج” نے بتایا کہ مزاحمتی کارروائی کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر قانونی صیہونی افواج نے اس واقعے کے بعد علاقے میں مزید فوجی دستے طلب کر لیے ہیں تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے اور علاقے میں تلاشی مہم کو وسعت دی جا سکے۔
غوش عتصیون کا یہ علاقہ فلسطینی مزاحمت کی علامت بن چکا ہے، جہاں ایسے واقعات فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد کا حصہ ہیں۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کی افواج نے علاقے میں اپنی موجودگی مزید بڑھا دی ہے، لیکن اس طرح کی کارروائیاں فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کو مزید تقویت بخش رہی ہ
یں۔