بیت لحم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک صیہونی آباد کار نے تقوع کے مقام پرایک فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی آباد کار نے فاطمہ محمد سلیمان کو راہ چلتے ہوئے گاڑی کچل ڈالا اورفرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاتون کو اس کے گھر کے باہر ہی صیہونی آباد کار نے گاڑی تلے روند دیا۔
اسرائیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید فلسطینی خاتون کے گھرکے باہر لگے خفیہ کیمرے قبضے میں لے لیے۔