الخلیل(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں کے ایک جتھے نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کے نزدیک تل الرمیدہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور یہودیوں نے اس موقع پر گالم گلوچ بھی کی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ تل الرمیدہ میں اپنے گھر کے باہر موجود قاقور خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو صیہونی انتہا پسند آبادکاروں نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور گالیاں بکیں۔ صیہونی آبادکار اسی علاقے کے قریب ایک غیر قانونی آؤٹ پوسٹ میں رہتے ہیں۔
صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی آئے روز تل الرمیدہ کے مقامی رہائشیوں پر حملے کر کے انہیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں۔