صیہونی آباکاروں نے جمعرات کی صبح الخلیل کے شمال میں بیت عمار گائوں میں زیتون کے باغ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں زیتون کے 20 درخت اکھاڑ دئیے گئے۔
گائوں میں یہودی بستیوں کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے معاون محمد عواد نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ بیت عاین سے تعلق رکھنے والے یہودی آبادکاروں نے حماد صلیبی کی ملکیت زیتون کے باغ پر حملہ کرکے 20 درخت اکھاڑ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ صلیبی اپنی تین سال کی محنت کو اس طرح برباد ہوتے دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہ رو پڑے۔
عواد نے بتایا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے پانچ سال پہلے بھی یہودی آبادکاروں نے زیتون، بادام اور انگور کے باغات پر حملہ کرکے سینکڑوں درختوں کو تباہ کردیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی پولیس کے پاس ان حملوں کی رپورٹ بھی کی گئی تھی اور ان حملوں کو فلمایا بھی گیا ہے مگر اس سے ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
