(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی آباد کاروں نے یہودی مذہبی تہوار عید الغفران (یوم کِپور) کی آمد کے ساتھ ہی متعدد مرکزی شاہراہوں کو فلسطینی شہریوں کیلئے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
عیدالغفران کوعام طور پر یوم کِپور کہا جاتا ہے عبرانی زبان میں تشری مہینے کے دسویں دن کو منایا جاتا ہےـ یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہےـ اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہے۔