(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے زیتون کے باغوں اور کھیتوں میں سیوریج کا پانی چھوڑدیا گیا جس کے باعث باغ تباہ ہوگیا اور تیار فصل ضائع ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق شرپسند صیہونی آبادکاروں نے غیر قانونی یہودی بستی کے سیوریج کے پانی کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں واقع گاؤں "دیر بلوط” میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغ اور کھیتوں میں چھوڑدیا جس کے باعث زیتون کے باغ اور کھیتوں میں لگی تیار فصل تباہ ہوگئی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ صیہونی آبادکاروں کے فلسطینی بستیوں پر اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں حملے بھی معمول بن گئے ہیں ۔