عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی حکومت میں شامل شدت پسند مذہبی یہودی تنظیم’’اسرائییل بیتونا‘‘ کے لیڈر اور وزیر پانی و بجلی نے وادی حلوہ میں’’عیرڈافیڈ‘‘ یہودی کالونی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صہیونی وزیر پولیس اور فوج کے ہمراہ دیر تک علاقے میں گھومتا رہا۔اسی دوران اسرائیلی انکم ٹیکس حکام نے بھی وادی حلوہ میں فلسطینی دکانداروں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔ قبل ازیں صہیونی پولیس نے سلوان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے راہ گیروں اور گاڑیوں کی جامہ تلاشی لی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
