• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی نیشنل بنک کے بائیکاٹ کےبعد فن لینڈ اور اسرائیل میں تعلقات کشیدہ

اتوار 24-05-2015
in فلسطین
0
plf funland
0
SHARES
1
VIEWS

فن لینڈ کی حکومت نے اپنے ہاں ہونے والی ایک نمائش میں اسرائیل کے نیشنل بنک”الکیرن ھکایمیٹ” کو شمولیت کی اجازت دینے سے انکار کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کےایک عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی نیشنل بنک کے بائیکاٹ کےبعد فن لینڈ کی حکومت اور تل ابیب کے درمیان ایک نئی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی فن لینڈ کی حکومت نے دارالحکومت ھلسنکی میں غیر سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام ہونے والی ایک نمائش میں اسرائیل کے قومی بنک کو شامل ہونے کی اجازت دینے سےانکار کردیا۔

اخبار رپورٹ کے مطابق فن لیںڈ میں یہ نمائش ریڈ کراس اور یورپی یونین کے تعاون سے آئندہ ہفتے منعقد ہو رہی ہے جس میں افریقا اور مشرقی وسطیٰ میں سرگرم مالیاتی اداروں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ تاہم پہلی بار اس نمائش میں اسرائیل کو شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

معاریف کے مطابق فن لینڈ کی حکومت کی جانب سے پہلے نیشنل بنک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم بعد ازاں فن لینڈ کی حکومت کی جانب جاری ایک نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا نشینل بنک بعض مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے باعث اسے نمائش میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

صہیونی نیشنل بنک کو نمائش میں شمولیت کی اجازت نہ دیے جانے کا ردعمل بھی سامنے آیاہے۔ یہودی خواتین کی ایک نمائندہ تنظیم "فیٹسو” نے اسرائیلی نیشنل بنک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نمائش میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائش کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن اور جامعہ ھلسنکی سے وابستہ پروفیسر "سیکسی راسنان” نے حکومت کی جانب سے اسرائیل کے نیشنل بنک کے بائیکاٹ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں حکومت کے فیصلے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بنک کو شرکت سے روکنا اسرائیل کی عالمی سطح پر جاری بائیکاٹ کی تحریک کا حصہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.