(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے کم عمر فلسطینی بچوں کو تفتیش کے نام پر ہراساں کیے جانے کا سلسلہ زور پکڑنے لگا۔اسرائیلی انٹیلی جنس سروس نے دس سالہ فلسطینی بچے کو سوال جواب کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کم سن فلسطینی بچوں کوتفتیش کے نام پر حراستی مرکز پر طلب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دس سالہ فلسطینی بچے یاسر نجیب کو اسرائیلی خفیہ حکام نے تفتیش کے لیے ال قاشلہ نامی حراستی مرکز طلب کرلیا۔
بچے کے والے محمد نجیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز انکو اسرائیلی حکام کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں انکو بیٹے کو حراستی مرکز میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو ماہ میں انکے بیٹے کو چوتھی دفعہ تفتیش کے نام پر طلب کیا گیا ہے۔
