• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی مصنوعات کے ’بائیکاٹ کے سونامی‘ کے آگے بند باندھنے امریکا کود پڑا

پیر 20-04-2015
in فلسطین
0
plf boykot-USA
0
SHARES
1
VIEWS

امریکی حکومت اورکانگریس جو ہمیشہ اسرائیل کے ہرغیرقانونی اقدام کو سند جواز دینے میں پیش پیش رہا ہے ایک بار صہیونی ریاست کی عالمی سطح پر بائیکاٹ مہمات میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے اسرائیل کی مدد کو پہنچ گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نےایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی کانگریس میں ایک مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی مصنوعات کے عالمی سطح پر جاری بائیکاٹ بالخصوص یورپی یونین میں اسرائیلی مصنوعات کو ٹیگ لگانے کی تجاویز پرعمل درآمد روکنے کے لیے قانون سازی کی تجویز دی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق عالمی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ’’سونامی‘‘ کے سامنے بند باندھنے کے لیے امریکا ہرممکن کوششیں کررہا ہے۔ اس ضمن میں عالمی منڈی میں اسرائیلی مصنوعات کو فروغ دینے میں بھی امریکی حکومت کا اہم کردار ہے۔ امریکا ہی اسرائیل کو عالمی اقتصادی پابندیوں سے بچانے کے لیے میدان میں آتا ہے اور اب کی بار بھی امریکا ہی اسرائیل کو بچانے کے لیے میدان میں اترا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کامیاب مہمات کے بعد کئی ملکوں میں اسرائیل کی سرمایہ کاری ختم یا محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور صہیونی ریاست پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی مہمات کو’’ BDS ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا مجوزہ بل منظور ہونے کے بعد امریکا اور یورپ کے درمیان بھی اقتصادی شعبے میں ایک نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے کیونکہ امریکی قانون کی رو سے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کرنے والے ممالک ، ادارے اور تنظیمیں اس کی زد میں آئیں گی۔

یہ مسودہ قانون ری پبلیکن رکن کانگریس پیٹر روکسام نے پیش کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کانگریس میں اسرائیل کی حمایت اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف پیش کیےگئےبل کو ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس دونوں کی حمایت حاصل ہے اور یہ بل جلد ہی منظور ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قائم کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کو عالمی سطح پر متنازعہ قرار دے کران کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جاتی ہے۔ اس مہم میں اب یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر ’’بائیکاٹ‘‘ کا ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.