• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں نے چاقو حملے کے الزام میں دو فلسطینی بچے شہید کردیے

جمعرات 03-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0522
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز،مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی بچے شہید کردیے ہیں۔ صہیونی فوج نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں نے چاقو کی مدد سے اسرائیلی فوجیو پر حملہ کیا تھا۔ انہیں جوابی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ’’عیلیہ‘‘ یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے دو نہتےے فلسطینی لڑکوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دو فلسطینی لڑکوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے ایک کی شناخت لبیب خلدون انور عزام اور دوسرے کی محمد ھشام علی زغلون کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی عمریں 17 سال بیان کی گئی ہیں ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکوں نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا، اسے بیت المقدس کے تصیدق شعار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوجیوں نے اس کے دو کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 189 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوجیوں نے چاقو حملے کے الزام میں دو فلسطینی بچے شہید کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.