• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کوتشدد کے بعد حراست میں لےلیا

پیر 25-01-2016
in فلسطین
0
0Pal0410
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہنما حاتم قفیشہ پران کے گھرمیں گھس کر وحشیانہ تشدد اور ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تشدد کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رکن پارلیمنٹ حاتم قفیشہ پرصہیونی غنڈہ گردوں کے وحشیانہ تشدد کی مذمت اور بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی محمد القیق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قبل ازیں فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوجیوں ںے الخلیل شہر میں رکن پارلیمنٹ حاتم قفیشہ کے گھر میں گھس کرانہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں انہیں حماس کے ایک دوسرے رہنما اور سابق وزیر عیسیٰ الجعبری کو حراست میں لے لیا۔

القفیشہ کی گرفتاری سے قبل نامعلو شرپسندوں نے ان کے گھر کے باہرکھڑی ان کی گاڑی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ پر صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطین کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حاتم القفیشہ پر تشدد کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ پر تشدد اور ان کی گرفتاری کے واقعے پر فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے صہیونی فوج کے طرز عمل کو غیرقانونی اور جمہوریت دشمنی قراردیا۔

خیال رہے کہ فلسطین رکن پارلیمنٹ حاتم قفیشہ 12 سال تک جب کہ عیسیٰ الجعبری 9 سال تک صہیونی دشمن کی جیل میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوجیوں نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کوتشدد کے بعد حراست میں لےلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.