(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک چودہ سالہ فلسطینی بچے کو حراست میں لیا ہے۔بچے پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قبصے بنی نعیم سے ایک فلسطینی بچے کو گرفتار کرکے تفتیش کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ چاقو بردار فلسطینی لڑکے پرنے ایک فوجی اہلکار پر حملے کی کوشش کی تاہم اسے حملے سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بنی نعیم میں ایک فلسطینی لڑکے ایک فوجی جیپ کا دروازہ کھول کر فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی مگر فوجیوں نے اسے قابو کرلیا۔
خیال رہے کہ اتوار کو علی الصباح باب العامود کے مقام سے اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینی بچیوں کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ دونوں فلسطینی لڑکیوں سے چاقو بھی برآمد کیے گئے ہیں وہ بھی مبینہ طورپر اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔
