رپورٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد حضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور درس و تدریس میں مصروف طلباء اور اساتذہ کو نکال کر گراؤنڈ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔ اس دوران کئی طلباء اور اساتذہ کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طلباء اور یونیورسٹی کےعملے نے صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تو قابض فوجیوں نے انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجیوں نے یونیورسٹی کے عملے پرتشدد کے ساتھ ساتھ جامعہ کے کمروں میں گھس کر توڑپھوڑ بھی کی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جامعہ حضوری میں گھس کر طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں دسیوں طلباء اور دیگر افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔