اسرائیل کی داخلی سلامتی کے مرکزی ادارے”شن بیٹ” نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں دیر سامت کے مقام سے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کی ہے۔
محروسین پر جمعہ کے روز وادی اردن میں ایک اسرائیلی فوجی افسر کے قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ تفتیش کے دوران ملزمان نے ریزرو فوج کے کرنل سرایا عوفر کو ان کے گھر کے قریب حملے میں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق محروسین میں 18 سالہ فرید طالب الحروب اور 21 سالہ احمد عودہ الحروب نے کہا ہے کہ وہ کرنل عوفر کے گھرتک پہنچنےمیں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو مغربی کنارے کے ملحقہ علاقے وادی اردن میں اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر افسرکو ان کی رہائش گاہ کےقریب مردہ پایا گیا تھا۔ان کے جسم پر تیز دھار آلے کے وارسے گہرے زخم آئے تھے۔ کسی فلسطینی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
الخلیل۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین
