(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی قیدی کئی کئی سالوں سے قید ہیں جن کی رہائی کی تاحال کوئی امید نظر نہیں آتی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قابض صہیونی ریاست میں غا صب فوج نے شہر کے مشرق میں واقع العصویہ قصبے سےگزرنے والے راہ گیر فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے راہ گیر کوروکا اور تفتیش کے بہانے تلاشی کے دوران نوجوان کا تشدد کو نشانہ بنایا اور ہتک آمیز جملے بولے جس کے بعد صہیونی فوجی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر کے نا معلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا ۔
خیال رہے کہ اب تک مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج نےمتعددفلسطینی باشندوں کو بے بنیاد الزامات لگا کر صہیونی جیلوں میں بند کر رکھا ہے جن پراب تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکے ہیں مگر پھر بھی وہ اسیری میں بدترین صہیونی تشدد کا شکار ہیں ۔