(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 150 مربع میٹر پر تعمیر گھر کو صہیونی فوج نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جس کے نتیجےمیں 4 بچوں پر مشمتل فلسطینی خاندان بے گھر ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز اریحا شہر کے شمال میں واقع گاؤں النویعمہ میں "طریفات” نامی عرب خاندان کی زمینوں پر دھاوا بول دیا اور شہری عطا داؤد زید طریفات کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کر دیا۔
عطا داؤد زید طریفات نےمقامی میڈیا کو اپنے گھر کی دستاویزات دیکھاتےہوئے بتایا کہ یہ گھر اس کے اجداد کا ہے اور اس گھر کی دستاویزات کی تجدید اسرائیلی بلدیات کے دفتر سے بھی کرائی جاچکی ہے اس کے باوجود صہیونی فورسز نے اس کے گھر کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔