(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوجیوں نے جمعرات کی شام مسجد اقصیٰ کے باب العامود میں ایک کارروائی کے دوران قومی ترانہ گاتے ہوئے دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔دونوں بچوں کی عمریں 10 اور 12 سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ حالیہ کچھ عرصے سے زیادہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ اسرائیلی فوج تحریک انتفاضہ کچلنے کی آڑ میں نہتے فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کی وحشیانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔