• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی مذہبی دہشت گردی،فلسطین میں مسجد دوسری بار شہید

جمعہ 29-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0135
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں قابض صہیونی فوجیوں نے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مقامی جامع ایک ماہ میں دوسری بار مسجد شہید کردی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی مذہبی اشتعال انگیزی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے علاقے جزیرہ نما النقب میں واقع ’’الرخمہ‘‘ قصبے میں واقع جامع مسجد کا محاصرہ کیا اور بلڈوزروں کے ذریعے مسجد شہید کردی۔

عرب فلسطینی دیہات کی مقامی کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرخمہ کالونی میں واقع مسجد کی شہادت سے قبل جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے پوری کالونی کا محاصرہ کیا اور اس کےتمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے۔ بعد ازاں صہیونی فوجیوں نے جامع مسجد کو شہید کرنے کے لیے بلڈروزروں کے ذریعے اس پر چڑھائی کردی۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ جامع مسجد الرخمہ کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ شہید کیا گیا ہے۔ رواں ماہ 6 جنوری کو بھی صہیونی فوجیوں نے بلڈروزروں کی مدد سے مسجد شہید کردی تھی جس پرفلسطینی شہریوں نے احتجاج کے بعد مسجد دوبارہ تعمیر کرنا شروع کردی تھی۔ فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ماہ سے کم وقت میں مسجد کی ایک منزل مکمل کرلی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن طلب ابو عرار نے مسجد کی شہادت کو اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مقدسات پر اسرائیلی فوج کے اس نوعیت کے حملے مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی نفرت کا واضح ثبوت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابو عرار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ عرب شہروں میں رہنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے جبرا بے دخل کرنے کے لیے مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے، مگر عرب شہری صہیونی ریاست کی مذہبی غنڈہ گردی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مسجد کی شہادت کو نہایت غیرذمہ دارانہ قرار دیا

خیال رہے کہ الرخمہ کالونی میں واقع جامع مسجد اس سے قبل بھی صہیونی غنڈہ گردوں کی جارحیت کا نشانہ بن چکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی مذہبی دہشت گردی،فلسطین میں مسجد دوسری بار شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.