• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ 18-12-2015
in فلسطین
0
West Nablus
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلسطینی نوجوان کی فدائی حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حملے سے قبل ہی گولیاں ماریں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے حوارہ چوکی کے قریب فوجیوں پر فدائی حملے کی کوشش کی تھی تاہم وہاں پر موجود فوجیوں نے یہ کارروائی ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو کارروائی سے قبل ہی گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوجیوں کےحملے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہید فلسطینی کے جسم میں کئی گولیاں پیوست ہوئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ بلاک فیکٹری کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی نوجوان کو بلا جواز گولیاں ماری گئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے جب اس پر فائرنگ کی تو وہ فوجی چوکی سے کئی میٹر دور کھڑا تھا۔

مذکورہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد یکم اکتوبرسے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہوگئی ہے۔

شہید ہونے والوں میں چھبیس بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب قلندیا کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دوسری بار جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد کو صیہونی فوجی اغو کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.