غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں واقع زرعی اراضی پر مشین گن سے فائر کیا جسکے نتیجے میں دو فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ابتک چار فلسطینی جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہو چکے ہیں۔
شکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
