• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی غرب اردن میں گھر گھر تلاشی، چھاپہ خانے پردھاوا، توڑپھوڑ

اتوار 06-12-2015
in فلسطین
0
Arrest 12
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے کئی کالونیوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوجیوں نے شہر میں ایک پرانے چھاپہ خانے پر دھاوا بولا اور وہاں پرموجود سامان کی توڑپھوڑ کے بعد عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصباح مغربی جنین شہر میں کفر دان کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے 40 سالہ رہنما اور سابق اسیر ماھر تحسین عابد اور 29 سالہ محمد مصطفیٰ عابد کو حراست میں لے لیا۔

جنین اور حیفا شاہراہ بھی اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیاں کیں اور گھروں میں گھس کر نہتے شہریوں کو زدو کوب کیا۔

ادھر الخلیل شہر میں دیر سامت کے مقام پر تلاشی کے دوران 15 سالہ معتز عبدالباسط حروب کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں دورا کے مقام پر تلاشی کے دوران 17 سالہ قسام احمد الشراونہ اور یزن رامی الشراونہ کو گرفتار کیا۔

درایں اثناء قابض فوجیوں نے اتوار کے روز علی الصبح الخلیل شہر میں شاہراہ السلام پر واقع ایک پرانے چھاپہ خانہ پر دھاوا بولا اور توڑپھوڑ کے بعد وہاں پر موجود فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوجیوں نے چھاپہ خانے میں رکھے تمام کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کی غرب اردن میں گھر گھر تلاشی، چھاپہ خانے پردھاوا، توڑپھوڑ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.