• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے فلسطینی کو مسلح قرار دے کرشہید کردیا

منگل 18-08-2015
in فلسطین
0
plf delared-armed
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کے الزام میں گولیاں مار کرشہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس شہر کے مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے نابلس میں زعترفوجی چوکی کےقریب ایک فلسطینی نوجوان محمد بسام ابو عمشہ کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قتل ہونے والے فلسطینی کے پاس ایک چاقو تھا جس کی مدد سے اس نے ایک فوجی پرقاتلانہ حملے کی کوشش کی تاہم مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے عمشہ کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں تھی۔ صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کرشہید کیا ہے۔ شہید فلسطین نوجوان کا آبائی تعلق غرب اردن کے جنین شہر میں کفر راعی کے مقام سے بتایا جاتا ہے۔

اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ” 0404 ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو چار گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ سڑک پرگر کردیر تک تڑپتا رہا۔ اس کے جسم سے خون کی بڑی مقدار نکل چکی تو اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک فوجی گاڑی میں ڈال دیا گیا۔ نیوز ویب پورٹل نے بھی صہیونی فوجیوں کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ مقتول فلسطینی کے پاس آلہ قتل تھا جس کی مدد سے وہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے بعد علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پرنکل کراحتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔


بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.