(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی مشقیں شروع کیں۔ جنگ مشقوں کے دوران صہیونی فوجیوں نے جنوبی جنین میں واقع سھل یعبد اور دیگر قصبوں میں گھس کر فلسطینیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ہفتے کے روز ہونے والی جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے بھاری توپ خانے کابھی استعمال کیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنگی مشقیں یعبد قصبے کے ساتھ الملول کے علاقے میں بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنگی مشقوں کے دوران مقامی فلسطینی آبادی کےگھروں پر چھاپے مارے، آبادی میں صوتی بم گرائے، آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ بھی کی۔اسرائیلی فوج کے پرتشدد ہتھکنڈوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری سخت خوف کا شکار ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے دانستہ طورپر فلسطینیوں کے گھروں کے اندر بھی فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کرکے مقامی آبادی کو خوف زدہ کیا گیا۔
