(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وادی اردن میں صہیونی فوجی مشقیں سرزمین فلسطین سے فلسطینیوں کو بے دخل کر نے کی صہیونی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کا وادی اردن میں شمالی علاقوں کی جانب فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کے گھروں کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا ہے ۔
قابض صہیونی ریاست میں انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آگاہ کیا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں شمالی اردن کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے مطابق وہاں جلد ہی بڑے پیمانے پر مشقیں کی جائیں گی تاہم بڑے پیمانے پر مزید گھروں کو خالی کر انے کے نئے احکامات بھی موصول ہوئے ہیں جس کا مقصد پوری وادی اردن پر صہیونیوں کا قبضہ کر نا ہے ۔