(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے اوران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فوج نے تین فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لیے جانے کی خبر نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔ ان تینوں کو طولکرم میں ایک یہودی کالونی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران حراست انہوں نے اسرائیلی فوج اور دیگر صہیونی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے ایک کا تعلق فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ادارے سے ہے۔ تینوں کو مسلح حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور اسلحہ اسرائیلی فوج کو دے دیا گیا ہے۔
