• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی

منگل 24-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1471
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ شب فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں بلڈوزروں کی مدد سے ایک مسجد شہید کر دی۔ مسجد کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب یہودی فوجیوں نے بیت المقدس کے باب العامود کے قریب واقع ایک مسجد کو غیرقانونی قرار دے کر اسے شہید کر دیا گیا۔ یہ مسجد باب العامود اور اس کے آس پاس کی کالونیوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے استعمال میں تھی جہاں وہ نماز پنجگانہ ادا کرتے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصباح انہوں نے شاہراہ الانبیا پرواقع مسجد کو شہید کیے ہوئے دیکھا۔ مسجد کے ملبے کے قریب اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزر کھڑے تھے جن کی مدد سےمسجد شہید کی گئی تھی۔

مسجد کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان توتکار بھی ہوئی۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد بیت المقدس کی مقامی اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں رواں ماہ مئی میں اسرائیلی فوج اب تک تین مکانات بھی مسمار کر چکی ہے۔ قابض حکام کی جانب سے ہربار یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.