اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس سے دو کم عمر فلسطینی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے۔ فلسطینی لڑکوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب نابلس کے مشرق میں واقع عسکر پناہ گزین کیمپ کے مکین صہیونی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ فلسطینی لڑکوں کی گرفتاری یہودی کالونی’’الون موریہ‘‘ کے قریب سے عمل میںلائی گئی۔ کیمپ کے مکین اور دیگر فلسطینی شہری صہیونی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
