(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران شہید فلسطینی کی 17 سالہ ہمشیرہ ضحیٰ جہاد البو کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جہاد البو کو شمالی الخلیل کے حلحلو قصبے سے اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔صہیونی فوج نے بھی جہاد البو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے تین روز قبل اس کے آبائی قصبے سے حراست میں لیا گیا۔
حراست میں لی گئی فلسطینی دوشیزہ پچھلے سال 13 نومبر کو صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان حسن جہاد البو کی ہمشیرہ ہے۔ حسن کو شمالی الخلیل میں راس الجورہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔
