(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہودی آبادکار مسجد اقصی میں گھس کر صہیونی پولیس اور فوج کے تحفظ میں فلسطینی مسلمانوں کی دل آزاری کر تے رہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصی کے ہر دروازے کو گھیر لیا اور صہیونی پولیس اور فوج کے حفاظتی دستےکی نگرانی میں مسجد اقصی سے تشدد کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں کےداخلےکو ناممکن بناتے ہوئے ناکہ بندی کردی جبکہ یہودی آباد کاروںکی بھاری اکثریت نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی شروع کردی ۔
دوسری جانب سیکڑوں یہودی شرپسندوں نے اپنی نام نہاد مذہبی رسومات ادا کیں۔تاہم اس موقعے پر یہودی آباد کاروں کو فوج اورپولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اگست کے دوران قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میںآیا ہے۔ اگست کے دروان صہیونی فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 1600 یہودیوں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔