سنہ 48ء کے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم تنظیم ’’بٹسلیم‘‘ نے یہودی فوجیوں اور غاصب آبادکاروں کی جارحیتوں کے خلاف فلسطینیوں کی شکایات پر تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دہائی کے دوران موصول ہونے والی 304 قتل کی شکایات میں سے صرف73 پر کارروائی کی۔
پیر کے روز جاری کردہ مرکز کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی عسکری پراسکیوٹر نے مرکز کو فلسطینیوں کی شکایات کے ازالے کے اقدامات کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے گزشتہ دہائی کے دوران مختلف مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل کی شکایات پر اسرائیلی فوج نے اب تک کوئی بڑی کارروائی نہیں کی۔ بالخصوص صہیونی فوجی اہلکاروں کے خلاف شکایت پر کارروائی کی شرح لگ بھگ صفر رہی۔
مرکز نے بتایا کہ ستمبر 2000 سے لیکر اپریل 2011 تک عسکری پراسیکوٹر کو اسرائیلی پولیس کے خلاف ایسی تین سو چار شکایات بھیجی گئیں جن میں فلسطینیوں کا قتل کیا گیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

